جڑواں شہروں سے چار لڑکیوں سمیت پانچ افراد اغواء

May 09, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے ایک کم سن لڑکی اورتین لڑکیوں سمیت پانچ افرادکو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کو جمشید عالم نے بتایاکہ سائل کی 17 سالہ بیٹی (ع)بی بی جو دسویں جماعت کی طالبہ ہے اپنی ٹیچر سے کام لینے کے بہانے گھر سے گئی اور ٹیچر کے گھر نہ گئی مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم اشخاص اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ چونترہ کو عمیرہ نے بتایاکہ اپنی پھوپھو کے گھر سے میں اور میری10سالہ بیٹی (الف ) اور میری دوست (ش) واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ راستے میں میری دوست کا بھائی ناصر، اس کا پھوپھا وحید، تصور حسین اور ان کے علاوہ 5 دیگرافرادجنہوں نے نقاب کئے ہوئے تھےمیری بیٹی اور میری دوست کو کیری ڈبہ میں اٹھا کر اغواءکرلےگئے۔ تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کو محمد افتخار نے بتایا کہ نامعلوم افراد میرے28 سالہ بیٹے عثمان کو نامعلوم افرادنے اغوا ءکر لیا ۔تھانہ سہالہ پولیس کو ، عباس خان نے بتایا کہ ظہیر خان و دیگر چار افراد نے مدعی کی 30 سالہ بیو ی اغوا ءکر لیا۔