فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان کی یادگار بنائی جارہی ہے: راحت فتح علی

May 09, 2021


فیصل آباد میں شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی یادگار بنانے کا کام شروع ہوگیا۔

اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان کی یادگار بنائی جارہی ہے۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ یادگار کے لیے بڑی بلڈنگ تین سے چار ماہ میں تعمیر ہوجائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نصرت فتح علی کی جائے پیدائش کو میوزیم اور اکیڈمی بنایا جائے۔