طالبان کے عید پر سیز فائرکا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمےخلیل زاد

May 11, 2021


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عید پر سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد خطرناک حدتک بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام سیاسی مفاہمت اور مستقل جنگ بندی کے حق دار ہیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات تیز کیئے جائیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو عید الفطر پر 3 روزہ سیز فائر کی ہدایت کی ہے، جبکہ طالبان نے بھی عید پر 3روزہ سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔