افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا کام مستقل جاری ہے، پنٹاگون

May 11, 2021

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا کام مستقل جاری ہے۔

پینٹاگون کے مطابق افغانستان سے فوج کے انخلا کا کام 12 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ہلمند میں ایک فوجی بیس بھی افغان فوج کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو باٸیڈن نے افغانستان سے 11 ستمبر تک امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا۔