شین وارن آسٹریلین اداکارہ روبی کو پسند کرنے لگے

May 12, 2021

سڈنی (جنگ نیوز) سابق آسٹریلین اسپنر شین وارن کے کئی معاشقہ رہے ہیں ۔ اب ان کا نام ہم وطن اداکارہ روبی مارگوٹ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ لیجنڈ اسپنر سوشل میڈیا پر ان کی کئی تصویروں اور اور ویڈیوز کو لائیک کرچکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وہ انہیں اپنی زندگی پر بننی والی فلم میں سابق اہلیہ سیمونی کا کردار بھی دینا چاہتے ہیں ۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں 23 ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔