اسرائیل فلسطین کشیدگی جنگ کی طرف جاسکتی ہے، اقوام متحدہ

May 12, 2021

اسرائیل فلسطین کشیدگی بڑھ کر جنگ کی طرف جاسکتی ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا۔ اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کے نمانئدہ خصوصی ٹور وینیس لینڈ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں لگی آگ کو فوری روکا جائے، ہم جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کی قیمت تباہ کن ہوگی، اور وہاں کشیدگی کی قیمت عام لوگ چکا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ صورتحال بہتر کرنے کے لیے تمام فریقین سے رابطے میں ہے، تشدد کو اب روکا جائے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج کے غزہ میں فضائی حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں پیر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں 14 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔