شدید آندھی سے الیکٹرک تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، میپکو

May 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں منگل کی رات شدید آندھی سے میپکو تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ملتان،بہاولپور،مظفرگڑھ اور ڈی جی خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز اور 13سٹرکچر پولز زمین بوس ہوگئے جس سے میپکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔سی ای او میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں کام شروع کردیاگیا۔میپکو انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی بحا ل کردی جبکہ گرنے والے ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز کی جگہ گزشتہ شام تک نئے پولز نصب کرکے مکمل طورپر متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ۔