عید پر ہمارے دل فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، فیاض الحسن چوہان

May 13, 2021

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا عید کے موقع پر کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ہمارے دل ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے عید الفطر کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے تمام مسلمانوں اور چاہنے والوں کو بہت پہت عید الفطر مبارک ہو، اس عید کے موقع پر ہمارے دل ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ پاک جلد از جلد ہمیں کوویڈ19 سے نجات دلائے۔