گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عیدالفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے عیدالفطر پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو پیغام میں چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے آج ہر مسلمان غمزدہ ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کر یں۔