سونیا حسین کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

May 13, 2021

خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے بھی مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک ہو۔‘

ساتھ میں انھوں نے مداحوں کو آئندہ پورا سال بہترین اور صحت و تندرستی کے ساتھ گزرنے کی دعا بھی کی۔