کورونا کے بڑھتے کیسز، سنگاپور میں پابندیوں میں سختی

May 14, 2021

سنگاپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پابندیوں میں سختی کردی گئی ہے۔

نئی پابندیوں کے مطابق ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی اور دو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، پابندی16 مئی سے13 جون تک رہے گی۔

انگلینڈ میں پیر سے پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی، برطانوی وزیر ناظم زھاوی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اپنے کووڈ 19 کی پابندیوں کی بتریج کمی کے اقدام کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھارتی قسم کا خطرہ موجود ہے لیکن ویکسین کام کررہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ہیلتھ ایجنسی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ویکسین لگوانے والوں کے لیے ماسک کی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا، صدر جو بائیڈن کی جانب سے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔