• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ ملک جہاں کورونا وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا، نہ ہوگا

جمہوریہ پالاؤ دنیا کا پہلا اور واحد ملک بننے والا ہے جس کے شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص نہ ہونے کے باوجود ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پالاؤ اپنے نام یہ اعزاز بھی رکھتا ہے کہ اس کا کوئی بھی شہری عالمی وبا کا شکار نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق قوی امکان ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت پیدا کرنے والا پہلا ملک جمہوریہ پالاؤ بن جائے۔

چھوٹے جزائر پر مشتمل جمہوریہ پالاؤ میں آج تک ایک بھی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

پالاؤ جو بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ہے، اس لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک ہوگا کہ جس کی کل آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہو گی اور یہ ویکسین ایک ایسے وقت میں لگی ہوگی کہ جب وہاں پرکورونا کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔


خیال رہے کہ موڈرینا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ جمہوریہ پالاؤ پہنچ چکی ہے اور مقامی محکمہ صحت کے مطابق تین جنوری سے ویکسین کی خوراک دینے کا عمل شروع بھی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین