وزیرِ اعظم کی عید منانے کے بعد نتھیا گلی سے واپسی

May 15, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان نتھیا گلی سے واپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عید الفطر منانے کے لیے نتھیا گلی گئے تھے، جہاں سے اب وہ واپس دارالحکومت چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عید الفطر کی نماز بھی نتھیا گلی میں ہی ادا کی تھی۔