سندھ حکومتSOPs پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی،خرم شیرزمان

May 15, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ کا کہناہےکہ سندھ حکومت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ایک جانب کاروبار بند ہیں تو دوسری طرف اسٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں۔

کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ روز کلفٹن کے پارک میں عوام کا میلا لگا ہوا تھا پارک میں بچے اور عوام کو ہجوم تھا ایک طرف کاروباری سرگرمیاں بند تھیں جس سے کاروبار متاثر ہوا لاول ہاؤس کے سامنے پارک میں رش سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے دن دہاڑے ڈکیت گھروں میں گھس رہے ہیں فور ویلرز سگنل پر موجود ہوتے ہیں پچھلے 6 ماہ میں وارداتوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ 88 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اندرون سندھ میں ڈکیت پولیس کو دھمکا رہے ہیں اغواءکار مغویوں کی ویڈیوز بناکر جاری کررہے ہیں ماہ رمضان میں کاروباری حضرات کو بھتے کی پرچیاں بھی دی گئیں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں کرائم پوری دنیا میں ہوتا ہے لیکن کراچی کا کرائم ریٹ اپنی حد پار کرچکے ہیں آئی جی وزیر اعلیٰ کی خواہش پر لگایا گیا آئی جی منظر عام پر کیوں نہیں ہیں آئی جی نے سندھ میں کرائم کی وارداتوں پر کتنے اجلاس کیے

اس موقع پرجنرل سیکرٹری کراچی سعید آفریدی، نائب صدر کیپٹن رضوان، اراکین اسمبلی شہزاد قریشی، ڈاکٹر عمران شاہ، ڈاکٹر سیما ضیاء بھی موجود تھیں۔