کیمرا مین پر تشدد، اینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ کے 4 پولیس اہلکار معطل

May 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پرا ینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ کے پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین پر تشدد کیا جس پر پولیس حکام نے کارروائی کرکے4اہلکاروں کو معطل کرکےواقعے کی انکوائری شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روزا ینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ گلشن ڈویژن کے اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین سبحان کے ساتھ بد تمیزی کی جب سبحان کی جانب سے اپنا تعارف کرایا گیا تو اس دوران ایک اہلکار عامر نے طیش میں آکر کیمر مین پر تشدد کیا اورجارحانہ رویہ اختیار کیا، واقعے کے خلاف کرائم رپورٹر ز ایسی ایشن سمیت دیگر صحافی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔جس پر پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار عامر اور اسکے ہمراہ موجود مزید 3 اہلکاروں عبدالرحمان ، کاشف اور عرفان کے خلاف انکوائی شروع کردی اور انہیں بھی معطل کردیا ۔