کیتھولک پیشوا پوپ فرانسس کی فلسطین میں جاری خون ریزی کے خاتمے کی اپیل

May 16, 2021

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلسطین میں جاری خون ریزی کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

ویٹیکن میں اتوار کی عبادت کے بعد انھوں نے کہا کہ ’کیا ہم واقعی سمجھتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کو تباہ کرکے امن بحال کرسکتے ہیں؟‘

انھوں نے معصوم جانوں کے ضیاع کو ’خوفناک اور ناقابلِ قبول‘ قرار دیا اور کہا کہ ذمے دار افراد ’اسلحے کا شور‘ ختم کریں۔