ایلسا پٹاکی نے ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کرادی

May 17, 2021

ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمزورتھ کی اہلیہ ایلسا پٹاکی نے ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کرادی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ فلکس فلم ’انٹرسیپٹر‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔یہ ایک مشکل لیکن اچھا پروجیکٹ تھا۔اس دوران بہت مزہ آیا۔

انہوں نے فلم کے لئے کام کرنے والے تمام افراد کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فلم کی ریلیز سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔