حکومت کا مؤقف ایک بار پھر عدالتوں میں مسترد ہوگا، مریم اورنگزیب

May 18, 2021

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت شہباز شریف پر جتنے الزامات لگارہی ہے وہ سب عدالتیں مسترد کرچکی ہیں۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ایک بار پھر عدالتوں میں مسترد ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہعید کی چھٹیوں میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومت کے خوف کی عکاسی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل مریم اورنگزیب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے۔