غزہ: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 212 ہوگئی

May 18, 2021

غزہ پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت ایک ہفتہ سے جاری ہے۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ پٹی، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 212 ہوگئی جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں35 خواتین اور 16 بزرگ بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد1500 تک جاپہنچی ہے۔

غزہ میں گز شتہ رات اسرائیل نے 30 فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر شیلنگ کی جبکہ لبنان سے 6 راکٹ اسرائیل پر داغے گئے۔