• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیرسےجاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی حملوں میں گیارہ فلسطینی شہید ہوئے جبکہ جمعے کو غزہ میں اسرائیل نےحماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔

خبرایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل غزہ میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث 10ہزار سے زائد فلسطینی غزہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حلموں کے نتیجے میں غزہ کی متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جبکہ غزہ کے فلسطینی اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر میں حماس کے آپریشن آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجسنی کے مطابق لبنان اور شام کی سرحد سے جڑے اسرائیلی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ حزب اللّہ نے اسرائیلی فائرنگ سے کمانڈر محمد قاسم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی شام سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے۔

تازہ ترین