اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ

May 19, 2021

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز نے بھی فلسطینیوں کے خلاف تشدد فوری بند کرنے اور غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے موشے راز نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کو جبر کے ذریعے ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں رہنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتے۔

موشے راز کا کہنا تھا کہ وہ ستر برسوں سے وہاں رہتے آئے ہیں۔ جنگ کا صرف ایک حل ہے اور وہ امن ہے۔

خیال رہے کہ موشے راز اسرائیلی پارلیمنٹ میں میرٹز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں جو کہ بائیں بازو کی سیکولر اور سوشل ڈیموکریٹک نظریات کی جماعت ہے، اس جماعت کی پارلیمنٹ میں 6 نشستیں ہیں۔