وزیراعظم فلسطین ایشو پر شاہ محمود کی کارکردگی سے خوش

May 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین معاملے پر شاہ محمود قریشی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے اور انہوں نے وہاں بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا میں اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند ہے کیونکہ پہلے سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ مغرب میں اسرائیل پر سیاستدان اور میڈیا تنقید کرے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اب سوشل میڈیا کی طاقت آگئی ہے، دنیا میں عوامی رائے تبدیل ہورہی ہے، دنیا میں اب عوامی رائے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینی نمازیوں پر تشدد کیا، اس معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، فلسطینی صدر اور سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد سے بات کی ہے۔