وزارت منصوبہ بندی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گراس ڈومسیٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کا حجم 47 ہزار709 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق جی ڈی پی کا حجم گزشتہ سال 41556 ارب روپے تھا جو اب 6153 ارب روپے بڑھنے کا امکان ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق رواں سال کےد وران جی ڈی پی میں 14 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال فی کس آمدن 2 لاکھ 46 ہزار 414 روپے ہے جو گزشتہ سال 2 لاکھ 15 ہزار60 روپے تھی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فی کس آمدن میں 14 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدن ڈالرز کے حساب سے 1 ہزار 543 رہی ہے جو کہ گزشتہ برس 1 ہزار 361 ڈالرز تھی۔
اعلامیے کے مطابق ڈالرز کے لحاظ سے پاکستان کی فی کس آمدن میں 13 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔