مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینے کی وجہ بتادی

May 26, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین کو بتادی۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں اُن کا خاص گلاس ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پیتی ہیں۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے پوچھا کہ ’میم! کیا آپ لسّی پی رہی ہیں؟‘

ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’کاش! میں بھی روزانہ لسّی پی سکتی۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسّی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کے اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ صارفین کے ٹوئٹس کا جواب بھی دیتی نظر آتی ہیں۔