بلوچستان: کہیں موسم گرم، کہیں شدید گرم

May 28, 2021

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم گرم ہے جبکہ صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے اضلاع میں موسم گرم ہے۔

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں 16، دالبندین میں 21، ژوب میں 24، خضدار میں 25، پنجگور میں 26، لسبیلہ میں 27، گوادر میں 29 اور تربت میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج صوبے کے بیشتر علاقوں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت و ملحقہ علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔