• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، آج صبح 8 بجے وادی کا درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح بلوچستان کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں صبح 8 بجے ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق تربت، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں مو سم گرم اور خشک رہا

نوکنڈی میں 30، دالبندین میں 29، پنجگور میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج صوبے بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین