میں آج بھی کرکٹ کھیل سکتی ہوں، فردوس عاشق اعوان

May 29, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے قوم کی بیٹوں کو مشورہ دے دیا۔

انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تک کرکٹ کھیل سکتی ہوں تو ہماری بیٹیاں مجھ سے بھی بہتر کرکٹ کھیل سکتی ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری بیٹیوں میں ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جسے صرف ایک چنگاری کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے لاہور قلندرز کے ساتھ ایک معاہدہ سائن کیا ہے، جس کے تحت ویمن کرکٹ کو پروموٹ کیا جائے گا۔