• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر بھائی بھی ہیں اور سیاسی حریف بھی، دونوں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر اسد عمر اور محمد زبیر کی سیاسی اور لفظی جنگ ایک بار پھر تیز ہوگئی۔

وفاقی وزیر نے ملکی معیشت میں اچانک بہتری سے متعلق وضاحت جاری کی تو ن لیگی قیادت کے ترجمان نے جواباً سیاسی حملہ کردیا۔

اسد عمر نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتار کیسے تیز ہوگئی؟ اُن کے لیے عرض ہے کہ 3 اپریل 2019ء کو اس حوالے سے بتادیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی درستی سے متعلق 2 سال پہلے ہی بتادیا تھا، پہلے دن سے ہی عمران خان کی حکومت کی حکمت عملی واضح ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کی حکمت عملی تھی کہ معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کیا جائے۔

اس پر محمد زبیر نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ملکی معیشت تباہ حال ہے، 2 کروڑ سے زائد افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چلیں ایک منٹ کے لیے اسد عمر کی بات مان بھی لیں تو مسئلہ ان کے کپتان کا ہے، جس نے اس بیان پر اسد عمر کو فوراً وزیر خزانہ سے ہٹادیا تھا۔

تازہ ترین