ایرون فنچ نے سعید اجمل کو کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا

June 04, 2021

آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر کو اپنے کرکٹ کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا۔

ایرون فنچ سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کرکٹ کیریئر میں مشکل ترین بولر کسے پایا؟

مداح کے جواب میں آسٹریلوی کرکٹر نے سعید اجمل کی تصویر شیئر کی اور ساتھ اجمل لکھا۔

یاد رہے کہ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں۔