لاہور: گوردوارہ ڈیرہ صاحب پر سکھ برادری کا بھارت کیخلاف احتجاج

June 06, 2021

لاہور کے علاقے گوردوارہ ڈیرہ صاحب پر سکھ برادری نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ 6 جون 1984 میں بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر نہتے لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔

مظاہرین نے کہا کہ 6 جون 1984 کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، سکھوں کا قتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

مظاہرین نے کہا کہ 37 سال بعد بھی سکھوں کو انصاف نہیں ملا، اسی واقعہ کی یاد میں دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

سکھ مظاہرین نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھی بھارتی فوج ظلم کر رہی ہے، اقوام متحدہ کہاں ہے۔