ڈہرکی ٹرین حادثہ کئی خاندانوں کو ہمیشہ کا غم دے گیا

June 07, 2021


ڈہرکی ٹرین حادثے کے مسافروں کے اہل خانہ انتظار کرتے رہ گئے، لیکن دائمی جدائی مقدر بن گئی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ریلوے ملازم احمد کا یہ سفر آخری سفر ثابت ہوا۔

احمد کی اہلیہ کہتی ہیں کہ شوہر کی ڈیوٹی تو ایک روز بعد تھی، پر روسٹر شیڈول سے ہٹ کر انہیں سرسید ایکسپریس پر کراچی روانہ ہونا پڑا۔

بوگی میں سفر کرنے والی بارات بھی منزل تک نہ پہنچ سکی، بس شادی کے کپڑے، مہندی اور چوڑیاں نشانی کے طور پر پیچھے رہ گئیں۔