• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کا ذمے دار کون، ریلوے حکام نے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالنا شروع کردی


ڈہرکی میں ٹرین حادثے کا ذمے دار کون ہے؟، ریلوے حکام نے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالنا شروع کردی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر طارق لطیف نے بتایا کہ ریلوے کا ٹریک کافی پرانا ہے۔ کئی بار اقدامات کرنے کے لیے محکمے کے اعلیٰ حکام کو لکھا، پر کچھ نہ ہوا۔

چیف انجینئر کا 4 جون کا خط بھی سامنے آگیا۔ جس میں ڈی ایس ریلوے سکھر کو لکھا کہ آپ کو مرمت کیلئےتمام وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں، منظور شدہ بجٹ سے زیادہ مشینیں، رقم اور سامان مہیا کیا گیا، آپ نے تمام وسائل ملنے کے باوجود اب تک مرمت کا کام شروع کیوں نہیں کیا؟

خط میں کہا گیا کہ آپ کی اس نااہلی سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

چیئرمین ریلوے کہتے ہیں کہ سکھر ڈویژن کے اس ریلوے ٹریک کی خرابی کا علم ہے، ایم ایل ون اس کا مستقل علاج ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس میں تکنیکی وجوہات کے سبب تاخیر ہوئی۔

ریلوے ٹریک کی مرمت کیوں نہیں ہوئی؟، کیا مزید جانیں جائیں گی؟ عوام صورتحال پر پریشان ہیں۔

تازہ ترین