طارق ملک پھر چیئرمین نادرا تعینات

June 08, 2021

وفاقی حکومت کی جانب سے طارق ملک کو ایک بار پھر نادرا کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طارق ملک کو وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔