• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نادرا کے انٹیلی جنس افسر سمیت 6 افسران معطل

کراچی میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے انٹیلی جنس افسر سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز کے اجرا پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کے فیصلے کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل نادرا اہلکاروں کے بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماہین نبیل گبول سمیت ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ عمران صدیقی، انٹیلی جنس افسر منظور حسین ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہور احمد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فیصل رانا اور عرفان علی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا افسران کو غفلت برتنے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین