امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا

June 09, 2021

امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا، بل بتیس کے مقابلے میں اڑسٹھ ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

ایک سو نوے ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیا جائے گا، امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے پچاس ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔

بل منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔