لاہور: یاسمین راشد نے موبائل ویکسین یونٹ کا افتتاح کردیا

June 09, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے راوی روڈ یوسی 48 اور یوسی71 پر موبائل ویکسین یونٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل ویکسین یونٹس کا اقدام ویکسین کی مہم کو بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل یونٹس کے ذریعے صبح 8 سے شام 4 بجے تک ویکسین لگائی جائے گی۔