اپوزیشن کے شور شرابے کا حکومت نے فائدہ کیسے اٹھایا؟

June 10, 2021


قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری برہم ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں، ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی گنتی ہوئی ہے۔

قاسم خان سوری نے یہ کہہ کر اپوزیشن کی کورم کی نشاندہی کو مسترد کردیا۔

اس پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا، انہوں نے کورم کورم کے نعرے بھی لگائے۔

حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابات ایکٹ 2017ء میں دوسری ترمیم کا بل منظور کرلیا۔