اقتصادی سروے 21-2020 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں گدھے بڑھے گئے، تاہم گھوڑے، خچر اور اونٹ کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا۔
سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو 1 لاکھ کے اضافے کے بعد 56 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا، جو پہلے 4 کروڑ 12 لاکھ تھیں اب 4 کروڑ 24 لاکھ ہوچکی ہیں۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں بھی 4 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 3 کروڑ 12 لاکھ تھے، اب 3 کروڑ 16 لاکھ ہوچکے ہیں۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکروں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، یوں 7 کروڑ 82 لاکھ سے تعداد 8 کروڑ 3 لاکھ ہوگئی ہے۔
اقتصادی سروے میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچر 2 لاکھ اور ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران 19 لاکھ مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔