اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے، رمیش کمار

June 11, 2021

پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ اکھٹا ہو سکتا ہے، رلن کی دیواریں گرسکتی ہیں تو یہاں بھی ہو سکتا ہے، ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ اچھی ڈپلومیسی کے لیے اچھی پالیسیز بنانا ہوں گی، جب یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا تھا تو میں نے اسکی مخالفت کی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بجٹ میں عوام کی تنخواہ بڑھائی جائیگی ، ہزار سی سی سے کم والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔