وزارت مذہبی امور کیلئے ایک ارب 23 کروڑ 10 لاکھ فراہم کیے جائینگے

June 12, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کےلئے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے ا خراجات کےلئے ایک ارب تیئس کروڑ دس لاکھ، اسلامی نظریاتی کونسل کے لئے 14کروڑ ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےلئے36 لاکھ مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی میں وزارت مذہبی امور کی تین سکیموں کیلئے 49کروڑ38لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ کرتار پورکوریڈور پر پل کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ29لاکھ روپے ،حج کمپلیکس کوئٹہ کی چار دیواری کیلئےدو کروڑ 55لاکھ روپے اور حج کمپلیکس لاہور کیلئے ایک کروڑ 53لاکھ روپےمختص کیے گئے ہیں۔