امريکی ریاست ٹيکساس ميں فائرنگ، 13 افراد زخمی

June 12, 2021

امريکی رياست ٹيکساس کے شہر آسٹن ميں فائرنگ کے ايک تازہ واقعے ميں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا ہے، جبکہ آسٹن پوليس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق زخميوں ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ڈيڑھ بجے پيش آيا۔

حکام نے احتياط برتنے کی ہدايات جاری کرتے ہوئے وفاقی تفتيشی بيورو (ايف بی آئی) سے مدد کے ليے رابطہ کر ليا ہے۔

خیال رہے کہ فوری طور پر اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہوسکے ہیں۔