ٹماٹر، پیاز، تیل، گھی سمیت 14 اشیاء مہنگی، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 28 میں استحکام

June 13, 2021

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ٹماٹر ، پیاز، تیل ، گھی سمیت 14 اشیاء مہنگی، 9اشیاء کی قیمتوں میں کمی،28میں استحکام رہا،حالیہ ہفتہ کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 15.38 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.59 فیصد رہی،10جون 2021ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 15.38فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.59 فیصد رہی۔

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، مٹن، صابن، خوردنی تیل، دال مسور، بیف پلیٹ،گڑ، بیف، انڈہ (فارمی)، ویجیٹیبل گھی، دہی اور دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضا فہ دیکھا گیا۔

چکن (زندہ)، کیلا، دال ماش، ایل پی جی (سلنڈر)، آٹا، چینی، آلو، دال چنا، دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ واشنگ سوپ، خشک دودھ، چاول باسمتی (ٹوٹا)، دال پلیٹ، چاول اری6/9، ڈبل روٹی، ماچس، چائےکاکپ، آگ جلانے والی لکڑی، الیکٹرک چارجز، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، موٹا لٹھا، نمک، کوکنگ آئل، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، گھی (کھلا)، ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، چائے، انرجی سیور، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز ،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔