وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کا امکان

June 15, 2021

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کرنےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو برطانیہ کے دورے کی دعوت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلی فون پر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو آٹھ جولائی کو ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرکٹ ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈولنگ کا عمل جاری ہے حتمی طور پر وزیراعظم کے دورہ برطانیہ ابھی طے نہیں ہوا شیڈولنگ کے تحت وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کریں گے جس میں مختلف عالمی مسائل کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خانپاکستان کو مطلوب سیاسی شخصیات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے جبکہ ملاقات میں افغان امن عمل کے بارے میں بھی بات ہوگی۔