یمنی ساحل کے قریب 25 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

June 16, 2021

صنعا ( نیوز ڈیسک) یمن کے ساحلی علاقے حدیدہ کی بندر گاہ کے قریب مچھیروں کو کشتی ملی، جس میں پناہ گزینوں کی لاشیں موجود تھیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانی والی کشتی چند رو ز قبل الٹ گئی تھی، جس میں 200 غیر قانونی پناہ گزین افراد سوار تھے۔ دوسری جانب تُرکی کے ساحلی محافظوں نے 97 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد کاروائی شروع کی گئی۔ گرفتار کیے گئے مہاجرین میں سے 36 افغان، 32 شامی، 19 پاکستانی، 4 مصری، 3عراقی اور 3فلسطینی شامل ہیں۔