اپوزیشن کی نظر میں ممی ڈیڈی، نئے لوگ پارلیمنٹ کاحصہ بن گئے، زرتاج گل

June 16, 2021


وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کی نظر میں ممی ڈیڈی اور نئے لوگ پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے جو ان سے برداشت نہیں ہورہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں، غنڈہ گردوں، ہلڑ بازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت ہے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل پارلیمان کے لیے سیاہ دن تھا، مہذب پارلیمان اپنی خواتین کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جو کیا اس پر حیرانی نہیں، اسی پارٹی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔