سعودی عرب: مساجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت

June 16, 2021

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مملکت کی مساجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے ریاض سے سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ مساجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت دی گئی۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایک وقت میں تین سے زیادہ جنازے مسجد میں نہیں لائے جاسکیں گے۔