• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کی جانب سے حج 2021ء کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج درخواستیں انفرادی طور پر جمع کرائی جائیں گیں۔

سعودی حکام کے مطابق ایک خاندان کے افراد اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایک کو الگ درخواست دینا ہوگی، درخواست منظوری کے بعد دوسرے مرحلے میں فیملی کے ساتھ دیگر افراد کو شامل کیاجاسکتا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق فیملی سربراہ درخواست جمع کراتے وقت بیوی یا 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کو شامل نہیں کر سکتا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مرد وعورت یا معمر افراد ہر ایک کو الگ حج درخواست جمع کرانی ہوگی، حج پیکیج خریدتے وقت اپنے ساتھ مددگار کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین