ڈکیتی کے بعد ملزموں کے تعاقب پر فائرنگ، دو شہری زخمی، متعدد چوریاں، 25 موٹرسائیکل غائب

June 17, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 22موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ، موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔وفاقی دارالحکومت میں شہری ایک کار، تین موٹر سائیکل، نقدی، زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کووقارحمیدنے بتایاکہ منڈی موڑمیں اپنی دکان میں موجودتھے کہ تین مسلح لڑکے دکان میں آئے اوردولاکھ روپے چھین کرفرارہونے لگے جن کاپیچھاکیاتوانہوں نے فائرنگ کی جس سے نبیل احمد کے پیٹ اورسجاداحمدکے سرپرفائرلگے ، وہ زخمی ہوگئے۔چوری اور ڈکیتی کے واقعات تھانہ پیرودھائی، تھانہ وارث خان،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ آراے بازار،تھانہ صادق آباد،تھانہ کینٹ ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ ائرپورٹ ، تھانہ مورگاہ ،تھانہ ٹیکسلا،،تھانہ گوجر خان، تھانہ صدربیرونی ،دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سہالہ ، تھانہ بنی گالہ، تھانہ آئی نائن، تھانہ رمنا، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہوئے جن میں طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی، موبائل فون او ر دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔