لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا،لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی برانچوں میں 4 ہفتوں کی تعطیلات ہوں گی، عدالتی عملہ اور افسران موسم گرما کی تعطیلات 2 بیچز میں حاصل کر سکیں گے۔عدالتی عملہ پہلے بیچ کے تحت 5 جولائی سے یکم اگست تک تعطیلات کر سکے گا،دوسرا بیچ 3 اگست سے 30 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کر سکے گا۔