سعودی عرب: منی لانڈرنگ پر 10 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، پبلک پراسیکیوشن

June 17, 2021

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے مجرم کو 10 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم اگر مقامی ہے تو 10 سال بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی۔ جبکہ غیر سعودی کو قید اور جرمانے کے بعد ملک بدر کردیا جائیگا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران قبضے میں لی گئی رقم ضبط کرلی جائےگی اور غیر مقامی کوسعودی عرب میں دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔